i بین اقوامی

روس کی طرف سے یوکرین میں استعمال کردہ بیلسٹک میزائلوں کے 75فیصد پرزے امریکی ساختہ ہیں، رپورٹتازترین

February 22, 2024

روس کی طرف سے گزشتہ ماہ یوکرین کے خلاف استعمال کردہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل میں امریکی اور یورپی کمپنیوں کے پرزے موجود تھے۔امریکی میڈیاکے مطابق تصادم و اسلحہ سازی تحقیقاتی تنظیم نے روس کی جانب سے یوکرین کے شہر خرکیف میں داغے گئے شمالی کوریا ساختہ بیلسٹک میزائل کے 290ٹکڑوں کا جائزہ لیا گیا، رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ مذکورہ بیلسٹک میزائل کے پرزوں کے 75فیصد کی ڈیزائننگ امریکی فرموں نے کی ہے تو 16فیصد کا تعلق یورپی فرموں جبکہ 9فیصد کا تعلق ایشیائی فرموں سے ہے۔صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے 2022میں ایران جیسے ممالک کو مغربی ساختہ ٹیکنالوجی تک رسائی سے روکنے کے لیے کچھ برآمدی پابندیوں اور دیگر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی