i بین اقوامی

روس میں لاپتا طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام 50 مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہتازترین

July 24, 2025

روس کے مشرقی امور ریجن میں لاپتا ہونے والے طیاریکاملبہ مل گیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق ائیرلائن انگارا کے لاپتاAn-24 مسافر طیارے کا روس کے مشرقی امور ریجن میں دوران سفر راطہ منقطع ہوا تھا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان کے علاوہ 5 بچوں سمیت تقریبا 50 افرادسوار تھے۔حکام نے طیارہ حادثے کے نتیجے میں تمام افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔روس کی ایمرجنسی وزارت نے کہا ہے کہ ریسکیو سمیت دیگر حکام کو اس مقام پر روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے طیارے کا ملبہ برآمد ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی