روس نے یکم مارچ سے پیٹرول کی برآمدات پر 6ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے،روسی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی ایندھن کی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے بعض تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور اس تناظر میں یکم مارچ سے 6ماہ کے لیے پٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی گئی، یوریشیا اقتصادی تعاون کے رکن ممالک سمیت بین الحکومتی معاہدوں کے ساتھ کی جانے والی ترسیل اس فیصلے سے مبرا ہو گی،نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بدھ کے روز کہا تھاکہ پٹرول کی برآمدات پر پابندی فیصلے کو منصوبہ بندی سے قبل ہٹایا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی