i بین اقوامی

روسی فوج کا نیٹو کیخلاف دو نئے اسٹریٹجک زون قائم کرنے کا اعلانتازترین

March 06, 2024

روسی فوج کی جانب سے اتحادی فوج نیٹو کیخلاف دو نئے اسٹریٹجک زون قائم کرنے کا اعلان کرد یا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگونیوزارت دفاع کے اعلی حکام کیساتھ ہونے والے اجلاس میں کہا ہے کہ نیٹو کی وسعت اور روسی حدود میں فوجی استعداد کے بڑھانے کیلئے دو نئے فوجی علاقے قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو کی روسی سرحدوں کے قریب فوجی استعداد میں اضافے اور سویڈن اورفن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت کے جواب میں ہم نے اپنی شمال مغربی اور مغربی سرحدوں پر فوجی طاقت میں اضافے کا اقدام کیا ہے۔سرگی شوئیگو نے کہا کہ ہماری فوج اب لینین گراڈ اور ماسکو میں دو خصوصی اسٹریٹجیک زون قائم کرے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی