روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چو سون۔ ہوئی سے ملاقات کی ہے ،روسی صدارتی کریملن پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوئی سے ملاقات کی،اس ملاقات میں کریملن کی خارجہ پالیسی کے مشیر یوری یوشاکوف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف بھی موجود تھے،لاروف اور چوئی نے پیوٹن کو اپنی ملاقات کے نتائج سے آگاہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی