i بین اقوامی

سعودی عرب کا آئندہ حج کے موقع پر عازمین کیلئے 21ہزار بسیں چلانے کا اعلانتازترین

January 26, 2024

سعودی عرب نے آئندہ حج کیموقع پر عازمین کیلئے 21ہزار بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آئندہ سالانہ حج سیزن کیدوران تقریبا 21ہزار بسیں عازمین کی خدمت کے لیے تیارکی جا رہی ہیں،اس حوالے سے انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اس سال تقریبا 20لاکھ عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے،سعودی عرب نے جون میں ہونے والیاس سال کے حج کیلیے ابتدائی تیاری بھی شروع کر دی ہے اوراس ماہ کے شروع میں اس سے منسلک آپریشنز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، اس سال کے حج کیلئے ضابطے بھی طے کرلیے گئے ہیں،جن کی بدولت حج سیزن میں مقدس مقامات پرممالک کیلیے کوئی مخصوص جگہ مختص نہیں کی جائے گی، اس کی بجائے مختلف ممالک کیلییجگہوں کا تعین معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لحاظ سے کیاجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی