i بین اقوامی

سعودی عرب کا پاک ایران سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدمتازترین

January 22, 2024

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں پاکستان اور ایران اپنے تمام اختلافات پرامن وسائل، مکالمے کے ذریعے بین الاقوانی قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق، اقوام متحدہ کے منشور اور حسن ہمسائیگی کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی