i بین اقوامی

سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا مسترد کردیاتازترین

October 14, 2023

سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینی عوام کے جبری انخلا کے اسرائیل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے نہتے شہریوں پر مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی کو رکوانے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے شہریوں کو فوری طور پر غزہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، 1966 کی صورتحال کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست بنائی جائے۔ سعودی دفتر خارجہ نے کہا غزہ کے باشندوں کو پر وقار زندگی کے بنیادی تقاضوں سے محروم کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس سے غزہ کو درپیش المیہ اور بحران زیادہ گہرا اور دھماکہ خیز ہو جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب اور یورپی یونین کے اعلی عہدیدار کو فون کیا اور کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم اور امدادی اشیا کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی افواج کو داخل کرنے سے پہلے وہاں کے شہریوں سے کہا ہے تھا وہ اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی علاقے میں منتقل ہو جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی