سعودی عرب نے دو نئے ایندھن، یورو 5کلین پیٹرول اور ڈیزل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا،سعودی وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2نئے ایندھن پہلے کی طرح ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع کے لیے قابلِ استعمال ہیں،عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ توانائی نے منگل کو ملک کی تمام مارکیٹوں میں یورو 5کلین پیٹرول اور ڈیزل کے اجرا اور مارکیٹ میں پہلے سے موجود پیٹرول اور ڈیزل کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔سعودی وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ 2نئے ایندھن انتہائی موثر، کم دھوئیں کے اخراج اور ماحول کے تحفظ کے لیے معاون ہیں۔سعودی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ متعارف کرائے گئے ایندھن روایتی ڈیزل اور پیٹرول کے مقابلے میں بہت کم دھوئیں کے اخراج کا باعث بنیں گے،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے گاڑیاں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ سعودی عرب میں جدید ترین توانائی کی بچت والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں۔رپورٹس کے مطابق یورو 5ایندھن کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں بہت بڑی حد تک کمی لائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی