سعودی عرب نے 2022کے پہلے نو ماہ کے دوران میں کسی بھی دوسرے عرب ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے، سعودی عرب نے 2022کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ایک کروڑ 80لاکھ سے زیادہ سیاحوں کا اندرون ملک خیرمقدم کیا،جبکہ حکومت نے ویژن 2030 کے تحت اس دہائی کے آخرتک 10کروڑ سالانہ زائرین اور سیاحوں کی آمد کا ہدف مقررکیا ہے۔مملکت کا ترقی کرتا سیاحتی شعبہ عرب ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) 2023میں کلیدی توجہ حاصل کرے گا،یہ نمائش یکم سے 4مئی تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی)میں منعقد ہوگی،اس سال کی سعودی سمٹ عالمی سطح پر منعقد ہوگی اس میں علاقائی سفر اور سیاحت کے منظرنامے کو نئی شکل دینے میں مملکت کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ سیاحتی شعبے میں کئی ایک میگامنصوبوں پر کام جاری ہے،سمٹ کے علاوہ اے ٹی ایم 2023میں سعودی ایئرلائنزالسعودیہ اور فلائی ناس ، مکہ کلاک رائل ٹاور ، اسما ہاسپٹیلٹی کمپنی ، آئی آف ریاض ، اٹرپ ، در ہاسپٹیلٹی ، سدانا رئیل اسٹیٹ کمپنی ، سعودی آمد فارایئر پورٹ سروسز اینڈ ٹرانسپورٹ سپورٹ سمیت متعدد سعودی نمائش کنندگان شرکت کریں گے،اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن (یو این ڈبلیو ٹی او)کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب نے 2022کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ایک کروڑ 80لاکھ سے زیادہ سیاحوں کا اندرون ملک خیرمقدم کیا ، اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں ایک کروڑ 48لاکھ سیاح آئے جبکہ مراکش ایک کروڑ 10 لاکھ سیاحوں کی آمد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی