سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،24 قیراط ایک گرام کی قیمت 245.51 ریال تقریبا 65.47 ڈالر رہی جبکہ 22 قیراط کا فی گرام سونا 225.05 ریال میں فروخت کیا گیا اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.82 ریال رہی۔ گولڈ مارکیٹ میں سب سے کم فروخت ہونے والا 18 قیراط کے فی گرام سونے کے نرخ 184.13 ریال رہے جبکہ 14 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 38.19 ڈالر یعنی 143.21 ریال رہی۔ دوسری جانب پاکستان میں پاکستان میں فی تولہ سونا مزید تین سو روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 600 کا ہوگیا۔ ملک بھر میں 24کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 300 اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہو گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی