i بین اقوامی

سعودی کمپنی آرامکو کی گیس پیداوار 2030تک 60فیصد بڑھ جائے گیتازترین

March 21, 2024

سعودی کمپنی آرامکو میں سٹریٹجک امور اور ادارہ جاتی ترقی کے ایگزیکٹو نائب صدر اشرف الغزاوی نے کہا ہے کہ کمپنی کی گیس کی پیداوار 2030تک 60فیصد بڑھ جائے گی۔ الغزاوی نے ان خیالات کا اظہار سیرا ویک انرجی کانفرنس میں کیا۔آرامکو نے حال ہی میں تیل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے منصوبوں کو روک دیا ہے اور مملکت میں غیر روایتی گیس فیلڈز کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ بیرون ملک مائع قدرتی گیس کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔ سعودی آرامکو کے سی ای او امین ناصر نے توانائی کی منتقلی کی موجودہ ٹائم لائنز کو ایک خیالی تصور کے طور پر بیان کرتے ہوئے فوری طور پر جیواشم ایندھن کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے تبدیل کرنے کے منصوبوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی