سعودی عرب کے شہر طائف میں ڈیڑھ لاکھ پودے لگا دیے گئے،عرب میڈیا کے مطابق صحرائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے سبز اہداف کا حصول سعودی عرب کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے،رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں 10ارب پودے لگانے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر طائف میں ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے گئے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق اس شجرکاری کے لیے 28ملین مربع میٹر پارک کے وسیع علاقے میں مختلف جگہوں پر 8مقامات منتخب کیے گئے۔ یہ پارک مکہ کے سب سے بڑے اور مملکت کے سب سے قدیمی پارکوں میں سے ایک ہے،عرب میڈیا کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے سعودی گرین ویژن کے تحت پوری مملکت میں اس طرح کے سبز اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی