سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کر گئے۔سعودی عرب کے شاہی دیوان نے ایک سرکاری بیان میں شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ شاہی دیوان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ان کی نمازِ جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ، شاہی خاندان کی نمایاں شخصیات، معززین اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم پر رحم فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور انہیں اپنی وسیع جنتوں میں جگہ عطا فرمائے۔ بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔شہزادہ فیصل کے انتقال پر سعودی عوام میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے اور اعلی حکومتی و شاہی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی