i بین اقوامی

سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے بھی خفیہ دستاویزات برآمدتازترین

January 25, 2023

امریکی حکومت میں اعلی عہدوں پر خدمات سرانجام دینے والے حکام کے گھروں سے خفیہ دستاویزات برآمد ہونے کا سلسلہ جاری، سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے بھی خفیہ دستاویزات برآمد ہو گئیں،غیر ملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ ہفتے ایک وکیل کی طرف سے سابق نائب صدر مائیک پینس کے انڈیانا کے گھر سے برآمد ہونے والی دستاویزات فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی )کے حوالے کر دی گئی ہیں،رپورٹس کے مطابق وکلا کو کچھ دستاویزات ملی ہیں جو ممکنہ طور پر حساس یا خفیہ معلومات پر مشتمل ہو سکتی ہیں جنہیں سابق نائب صدر نے ایک سیف میں بند کر رکھا تھا،مائیک پینس کے نمائندوں نے نیشنل آرکائیوز کو ایک خط بھیجا جس میں انہیں دستاویزات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے،دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ نے پینس کے دفاع میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معصوم آدمی ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی جان بوجھ کر بے ایمانی نہیں کی،خیال رہے کہ امریکی قوانین کے تحت صدارتی ریکارڈز ایکٹ کے تحت انتظامیہ ختم ہونے کے بعد وائٹ ہائوس کے ریکارڈ کو نیشنل آرکائیوز میں جانا چاہیے، ایسی دستاویزات کو قواعد و ضوابط کے مطابق محفوظ طریقے سے رکھنا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی