i بین اقوامی

صدر پیوٹن اور طیب ایردوان کے درمیان ملاقات کے لئے تیاریاں جاری ہیں، ترجمان روسی ایوان صدرتازترین

February 09, 2024

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن اور صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ملاقات کے لئے تیاریاں جاری ہیں،دارالحکومت ماسکو سے جاری کردہ بیان میں پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم دونوں صدور کے درمیان ملاقات کے لئے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاریخوں پر اتفاق کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں،پیسکوف نے کہا ہے کہ "دورے کی تاریخ کا تعین، مارچ میں روس میں متوقع صدارتی انتخابات اور صدر رجب طیب ایردوان کے پروگرام کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ تاریخ طے ہونے پر ہم اپنے ساجھے داروں کو مطلع کر دیں گے"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی