i بین اقوامی

صدر ٹرمپ آج سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے،قطر اور یو اے ای بھی جائیںگےتازترین

May 12, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ( منگل سے) سعودی عرب کا بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے۔اس اہم دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد سعودی عرب کے ساتھ وسیع سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔در ٹرمپ اس دورے کے بعد 15 مئی کو قطر اور 16 مئی کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، ان ممالک کے ساتھ بھی امریکی حکام سرمایہ کاری ودفاعی تعاون پربات چیت کریں گے اوراہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے ان دوروں کو خطے میں اقتصادی و سیکیورٹی شراکت داری کا نیا باب قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی