i بین اقوامی

صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے، امریکی ٹی ویتازترین

June 24, 2025

امریکی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔ سی این این کے مطابق وائٹ ہائو س کے ایک اہل کار نے بتایا کہ ٹرمپ کا خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو پہلے سے اندازہ تھا کہ ایران اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں معلوم تھا کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے 2020 میں بھی اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کیا تھا جب امریکا نے ایک فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا۔ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے قطر میں جو میزائل پھینکے وہ اپنے اہداف پر نہیں لگے۔ اگر ضروری ہوا تو صدر ٹرمپ کشیدگی بڑھانے پر تیار ہیں۔ٹرمپ امریکا کے قومی سلامتی کے حکام سے بھی بات چیت کریں گے جس کے بعد ان کے خیالات تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی