امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا بھر میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردئیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتیں دوسرے ممالک کی قیمتوں کے برابر نہ ہوئیں تو ادویہ ساز کمپنیوں پر ٹیرف لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں 59 سے 90 فیصد تک کمی کے خواہاں ہیں، ترقی پذیر ممالک کی نسبت امریکا میں ادویات کی قیمتیں 3 گنا زیادہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی