امریکی صدر نے اینٹی فاشست تنظیم انٹیفا کو دہشتگرد قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکی صدر نے انٹیفا کو دہشتگرد قرار دینے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا۔جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق انٹیفا عسکریت پسند گروہ ہے جو قانونی نظام کو گرانے کی بات کرتا ہے۔ اور یہ گروپ امریکی نوجوانوں کو بھرتی کر کے شدت پسند بناتا ہے۔واضح رہے کہ چارلی کرک کے قتل کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیفا تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی