ترجمان وائٹ ہائو س کیرولائن لیوٹ نے ایک بارپھر اس موقف کو دوہرایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ پرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی۔ کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ٹرمپ دنیا میں جنگیں رکوانے میں مصروف ہیں، امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی چاہتے ہیں، ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی چاہتے ہیں۔کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مداخلت کی، ٹرمپ شام اور غزہ میں چرچ پر اسرائیلی بمباری سے مایوس ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی