i بین اقوامی

صدر ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیاتازترین

August 06, 2025

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا۔ صدر ٹرمپ نے صحافی کی جانب سے پورے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے سے متعلق سوال پر کہا کہ ان کی حکومت کی توجہ فلسطینیوں کے محصور علاقوں میں زیادہ غذا پہنچانے پر ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ باقی معاملے پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یہ زیادہ تراسرائیل پر منحصر ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیل خوراک کی تقسیم میں مدد کریگا جبکہ عرب ممالک رقم سے مدد کریں گے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے سینیئر سکیورٹی حکام سے ملاقات کی تھی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کی حمایت کی ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ میں امداد کا انتظام امریکا کے زیرانتظام لینے کا منصوبہ ہے۔اس سے قبل پیر کو اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی