i بین اقوامی

صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کے کیر کاونٹی کیلئے ڈیزاسٹر ڈیکلریشن پر دستخط کردیئےتازترین

July 07, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کے کیر کاونٹی میں تباہ کن سیلاب کے بعد "میجر ڈیزاسٹر ڈیکلریشن پر دستخط کردئیے۔یہ اقدام گاڈالوپ ندی کے طغیانی سے ہونے والے سیلاب کے نتیجے میں تباہی کے بعد کیا گیا، جس میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 21 بچے شامل ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ اس ڈیکلریشن کا مقصد ہمارے بہادر پہلے رسپانس کرنے والوں کو فوری طور پر وہ تمام وسائل فراہم کرنا ہے جن کی انہیں ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے خاندان ناقابل تصور سانحہ سے گزر رہے ہیں، کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اور مقامی رہنماوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ امدادی کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔انہوں نے ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم کی تعریف کی، جنہوں نے ہفتہ کے روز گورنر ایبٹ کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ گورنر ایبٹ اپنی عظیم ریاست کے لوگوں کی مدد کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے امریکی کوسٹ گارڈ اور دیگر پہلے رسپانس کرنے والوں کی کاوشوں کو بھی سراہا، جنہوں نے مشکل حالات میں 850 سے زائد جانیں بچائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی