i بین اقوامی

صدر ٹرمپ نے یوکرین میں امن کا راستہ کھولا ہے،صدر پیوٹنتازترین

September 01, 2025

روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین میں امن کے راستے کو کھولا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے چین شہر تیانجن میں ایس سی او کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس اصول پر قائم ہے کہ کوئی ملک دوسرے کے نقصان پر اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا ہے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں بحران حملے سے نہیں بلکہ یوکرین میں مغربی اتحادیوں کی حمایت یافتہ بغاوت سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ مغرب کی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے۔روسی صدر نے کہا کہ یوکرین میں بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا اور سیکیورٹی کا توازن قائم کرنا ضروری ہے۔روسی صدر پیوٹن نے چینی صدر اور دیگر رہنمائوں کے ساتھ الاسکا میں امریکی صدرٹرمپ کے ساتھ سمٹ کے نتائج پرگفتگو کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا کے ساتھ الاسکا سمٹ میں سمجھوتے طے پائے ہیں اور امریکی صدر نے یوکرین میں امن کے لیے راستہ کھولا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی