امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سیملاقات کا اعلان کر دیا۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر یپوٹن سے ملاقات کریں گے ۔امریکی اخبار کے مطابق صدرپیوٹن نے امریکا سے کہا کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے جبکہ ٹرمپ نے کہا کہ ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔خیال رہیکہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی