i بین اقوامی

شام اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکا کا دعویتازترین

September 24, 2025

شام اور اسرائیل ایک دوسرے کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سے متعلق سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے۔یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شام کیلئے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔امریکی ایلچی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس کے تحت اسرائیل حملے روک دے گا جبکہ شام اسرائیلی سرحد کے قریب کسی بھی قسم کی مشینری یا بھاری عسکری ساز و سامان منتقل نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدہ شام اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی معاہدے کی جانب پہلا عملی قدم ثابت ہو سکتا ہے جس پر دونوں ممالک مذاکرات کر رہے ہیں۔امریکی ایلچی نے دعوی کیا کہ اس معاہدے سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی اور مزید سفارتی پیش رفت کے دروازے کھل سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معاہدے کی حتمی منظوری اور عملدرآمد کیلئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی