بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا۔شام کی ہائر کمیٹی فار الیکشنز آف پیپلز اسمبلی نے اعلان کیا کہ عوامی اسمبلی کے ارکان کے لئے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہو گی۔پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر رکن پارلیمان عبوری صدر احمد الشرع مقرر کریں گے۔یاد رہے کہ کئی برسوں کی خانہ جنگی کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں باغی عسکریت پسندوں نے حکومتی افواج کے خلاف بڑا حملہ کر کے بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹا تھا۔شام میں باغیوں نے مختلف شہروں کے بعد 8 دسمبر کو دارالحکومت دمشق پر بھی قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی