اسرائیلی فوج کی جانب سے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر بڑاحملہ کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی حملے میں دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع بجدلیہ گاں کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کے نتیجے میں جنوبی دمشق کے دیہی علاقوں میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ دمشق کے دیہی علاقوں میں حزب اللہ کے زیر استعمال مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ مشرقی شام میں پاسداران انقلاب کے اہداف پر بمباری کے دو دن بعد ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 13 جنگجو مارے گئے تھے۔ گزشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے جن میں بنیادی طور پر ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں اور سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے مقامات بھی شامل تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی