i بین اقوامی

شام، صو بہ طرطوس میں فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپیں،17 افرادہلاک،متعددزخمیتازترین

December 26, 2024

شام کے صوبہ طرطوس میں فورسز اور معزول صدربشارالاسد کے حامیوں میں جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی مبصرین کا کہنا ہے کہ جھڑپیں بشار الاسدکے ملٹری جسٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے دوران ہوئیں جس میں 17 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔شامی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، دوران کارروائی 3 مسلح افراد بھی مارے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ صید نایا جیل میں مظالم کاذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ یہ شامی صوبہ طرطوس معزول صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی