i بین اقوامی

شام،اسرائیلی حملے، ڈبلیو ایچ او کا ایک کارکن ہلاک، 14 شامی شہری شہید، متعدد زخمیتازترین

March 27, 2024

شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں عالمی ادارہ صحت کے ایک کارکن سمیت 15 افراد مارے گئے ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں کیا گیا، حملے کے نتیجے میں عالمی ادارہ صحت کا ایک کارکن ہلاک، 14 شامی شہری شہید ہو گئے جبکہ متعدد شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل نے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو مارنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملوں میں کم از کم 13 ایران نواز جنگجو مارے گئے جن میں ایک سینئر ایرانی کمانڈر شامل ہے، قدس فورس کے جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان کا تعلق حزب اللہ کو ہتھیاروں کی سمگلنگ سے تھا۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا بھی کہنا ہے کہ شام میں دیر الزور کے علاقے میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں کم از کم 13 افراد مارے گئے جن میں سے زیادہ تر ایران نواز جنگجو تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی