i بین اقوامی

شارجہ ، کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحقتازترین

April 14, 2025

شارجہ کے علاقے النہدہ میں ایک 50 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص نے عمارت سے چھلانگ لگا کر جان دے دی، سول ڈیفنس حکام کی بروقت کارروائی سے 146 افراد کا نکال لیا۔حادثے میں جان گنوانے والا ایک 40 سالہ شخص پاکستانی شہری تھا جبکہ زخمیوں کو القاسمی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد انہیں مستحکم حالت میں بتایا جا رہا ہے۔شارجہ سول ڈیفنس کے مطابق آگ کی اطلاع 11:30 بجے موصول ہوئی جس کے بعد متعدد فائر سٹیشنز سے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ عمارت سے اٹھنے والے گھنے دھوئیں کے باعث علاقے کو عوامی حفاظت کے پیش نظر سیل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ عمارت کی اوپر والی دو منزلوں سے شروع ہوئی، فائر فائٹرز ٹیموں نے کولنگ کے عمل کے بعد عمارت کو شارجہ پولیس کے فورنزک ماہرین کے حوالے کر دیا ہے جو آگ لگنے کی وجہ کا تعین کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی