برطانوی شہزادہ ہیری اس ہفتے برطانیہ واپسی متوقع ہے،تاہم ان کے دورے کا سب سے اہم سوال یہ ہے کہ آیا وہ اپنے والد، کنگ چارلس، سے ملاقات کر سکیں گے یا نہیں؟واضح رہے کہ رواں ہفتے ان کی دادی، ملکہ الزبتھ کے انتقال کی تیسری برسی بھی ہے، ہیری ویل چلڈ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ ایک سالانہ خیراتی تقریب ہے جو سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کے لیے منعقد کی جاتی ہے اور ہیری اس کے دیرینہ حامی ہیں۔ یہ وہ چند مواقع میں سے ایک ہے جو انہیں برطانیہ لاتا ہے۔میڈیا اور شاہی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دورے سے 76 سالہ بادشاہ اور ان کے بیٹے کے درمیان ملاقات کا موقع مل سکتا ہے، جس سے ان کے درمیان موجود دوریاں کم ہو سکتی ہیں۔
سائمن پیری، جو پیپل میگزین کے لیے شاہی خاندان کی رپورٹنگ کرتے ہیں، کہتے ہیں، بات بڑھ رہی ہے کہ شاید وہ اپنے والد سے ملاقات کریں۔ جب بھی پرنس ہیری اپنے والد کے قریب یا ایک ہی ملک میں ہوتے ہیں، تو لوگ بات کرتے ہیں کہ شاید وہ ملاقات کریں۔بکنگھم پیلس نے نجی خاندانی معاملات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے، جبکہ ہیری کے ترجمان نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔پرنس ہیری، جنہوں نے اپنی آخری ملاقات والد سے فروری 2024 میں کی تھی، اس وقت بھی بادشاہ کے کینسر کے علاج کا انکشاف ہوا تھا۔ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے 2020 میں شاہی فرائض چھوڑ کر کیلیفورنیا میں رہائش اختیار کر لی تھی، جس کے بعد سے ہی وہ نہ صرف چارلس بلکہ باقی وینڈسر خاندان سے بھی دور ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی