i بین اقوامی

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا ماہ رمضان میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہتازترین

March 12, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ماہ رمضان میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے، ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے۔ واضح رہے کہ 7اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 31 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ 72 ہزار 654 افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی