i بین اقوامی

سینیگال میں کشتی الٹنے سے 26افراد جاں بحقتازترین

March 01, 2024

سینیگال کے شمال میں غیر قانونی طور پر اسپین جانے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ،مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایک ماہی گیری کی کشتی جو کینری جزائر جانے کے لیے نکلی تھی سینٹ لوئس شہر کے ساحل کے قریب الٹ گئی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریبا 300غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 26افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، کشتی پر سینیگال کے شہریوں کے علاوہ گائنی، موریطانیہ اور گیمبیا کے شہری بھی سوار تھے،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی