i بین اقوامی

صہیونی فورسز کا المغازی کیمپ اور رفح سٹی پر حملہ 20 فلسطینی شہید،18 گرفتارتازترین

March 29, 2024

صہیونی فورسز کی جانب سے المغازی کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید درجنوں زخمی ہوگئے۔ غزہ پراسرائیلی بمباری 175ویں روزمیں داخل ہوگئی،اسرائیلی فورسز کی رفح سٹی میں کارروائی سے12 شہری جاں بحق ہوگئے،قابض فوج کامغربی کنارے میں چھاپوں کاسلسلہ بھی جاری ہے،قابض فورسز نے 18فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں القسام اور القدس بریگیڈز کے جوابی وار جاری ہے، الشفا اسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فوجیوں کومارٹرگولیوں اورراکٹوں سینشانہ بنایا،حملوں میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوئے۔ غزہ میں قحط کی صورت حال برقرار ہے،خوراک اور صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث بیماریاں پھیلنے کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ حزب اللہ کیساتھ جھڑپوں میں شدت،اسرائیلی فوج کی اچانک بڑی فوجی مشق کا آغازہوگیا،اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ مشقوں میں تمام ڈائریکٹوریٹس، آپریشن ڈویژنز،جنرل اسٹاف اور ونگز شریک ہوں گے۔ اسرائیلی فوج نیکہا ہیکہ سرپرائزمشقوں کامقصد شمال میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کومضبوط کرنا تھا۔ دوسری جانب شام کے شہرحلب پراسرائیلی فضائی حملے میں 33 شہری اور فوجی اہکارجاں بحق ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی