i بین اقوامی

صومالیہ،کابینہ نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی سمجھوتے کی منظوری دے دیتازترین

February 22, 2024

صومالیہ کی وفاقی کابینہ نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کے شعبے میں طے شدہ سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے،صومالیہ کے وزیر اطلاعات داود اویس نے سوشل میڈیا ایکس سے صومالیہ اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بارے میں بیان میں کہا ہے کہ کابینہ نے نیٹو کے رکن اور صومالیہ کے قریبی اتحادی ملک ترکیہ کے ساتھ طے پانے والے دفاعی تعاون کے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے، یہ 10سالہ سمجھوتہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لئے حکومتی کوششوں کو اہم سطح پر تقویت دے گا،واضح رہے کہ 8فروری کو ترکیہ اور صومالیہ نے دفاعی و سلامتی موضوعات پر مبنی اقتصادی تعاون فریم ورک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی