i بین اقوامی

سوشل میڈیا پر خبریں شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کریں، امام کعبہتازترین

August 05, 2025

مسجد الحرام کے امام اور خطیب شیخ یاسر الدوسری نے خطبہ جمعہ میں مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر خبریں شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کریں اور جعلی یا خریدے گئے اکائونٹس کے مواد سے اجتناب کریں جو جھوٹے فتوے اور من گھڑت بیانات پھیلاتے ہیں۔شیخ یاسر الدوسری نے خبردار کیا کہ ایسے اکائونٹس جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلاتے ہیں تاکہ شخصیات کی ساکھ خراب کی جا سکے اور معاشرے میں تفریق پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہر فرد جو کچھ آن لائن شائع کرتا ہے یا اسے شیئر کرتا ہے وہ اس کے بارے میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہے۔امام کعبہ نے خبردار کیا کہ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال خطرناک نتائج پیدا کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فونز کچھ لوگوں کے لیے رابطے کا ذریعہ بننے کے بجائے تنہائی کا سبب بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا آج جھوٹی زندگیوں اور غیر منصفانہ تقابل کا اسٹیج بن چکا ہے جو حسد، کدورت اور ناشکری کو جنم دیتا ہے۔شیخ الدوسری نے ان جعلی اکانٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ایک منظم مہم کے تحت علما کی طرف جھوٹے فتوے منسوب کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی