i بین اقوامی

سپر طوفان رگاسا کی تائیوان میں تباہی ، مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 24 لاپتہتازترین

September 25, 2025

سپر طوفان رگاسا نے تائیوان پر قیامت ڈھا دی ،۔ پانچ سو ملی میٹر سے زائد بارش نے پورا شہر ڈبو دیا ۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 24 لاپتا ہو گئے ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سپر طوفان کے باعث بند ٹوٹنے سے جھیل کا پانی گوانگ فو قصبے میں داخل ہوگیا ہے، جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی ہر جانب تباہی پھیل گئی ہے۔اس کے علاوہ گوانگ فو جزیرے کا بڑا پل سمندر کاغصہ نہ سہہ سکا جس سے لینڈ سلائیڈنگ سے جھیل پھٹ گئی اور جزیرے پرخشکی کا نام ونشان باقی نہ رہا۔ علاقے میں پانچ سو ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔رگاسا طوفان جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے بھی ٹکرایا ہے جس کے نیتجے میں سڑکوں پر پانی بھر گیا اور لوگوں کی گاڑیاں ڈوب گئیں۔ مختلف شہروں میں ہر جانب تباہی ہی تباہی دیکھی گئی ہے۔برسات کے ساتھ طوفانی ہوا کے سامنے کچھ نہ ٹھہرا جس سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، اور درختوں کے نیچے کھڑی گاڑیاں دب کر برباد ہوگئیں۔لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر پناہ گاہوں کا رخ کرلیا ہے جنہیں امدادی اداروں کی جانب سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان اگلے چند گھنٹوں میں ہانگ کانگ کے جنوب میں سوکلومیٹرکے فاصلے سے گزرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی