سری لنکا نے سائبر سکیورٹی کے نام پر آن لائن مواد پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے قانون منظور کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ کی جانب سے آن لائن ڈیٹا پر کنٹرول کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے، بل میں آن لائن غیرقانونی مواد پوسٹ کرنے والے کو قید کی سزا تجویز کی گئی،سری لنکن حکومت نے بل پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سائبر کرائم، بچوں سے زیادتیوں اور آن لائن فراڈ روکنے کیلئے بنایا گیا ہے، حزب اختلاف کی جماعتوں نے قانون کو آزادی اظہار پر پا بندی قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی