i بین اقوامی

تعلقات کا نیا باب کھولنے پر ایردوان کا خیر مقدم کرتے ہیں،السیسیتازترین

February 15, 2024

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ترک صدر رجب طیب اردگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیا باب کھولتے ہیں۔ السیسی نے قاہرہ کا دورہ کرنے والے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ترکیہ اور مصر کو بہت سے مشترکہ سلامتی اور اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ہم مشرقی بحیرہ روم کے علاقے کے استحکام اور اختلافات کے حل کے منتظر ہیں،السیسی نے کہا کہ آنے والے سالوں میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی تبادلے کو 15بلین ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اردگان کی جانب سے اگلے اپریل میں ترکیہ کے دورے کی دعوت کو قبول کررہے ہیں۔ السیسی نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا رہا ہے۔ مصری صدر نے کہا کہ انہوں نے ایردوان سے گفتگو می لیبیا میں سلامتی اور سیاسی استحکام کے حصول کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے،اس موقع پر اردگان نے کہا ہم مصر کے ساتھ تعلقات کی سطح کو مناسب سطح تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ یہ ہماری مشترکہ خواہش ہے۔ ہم مصر کے ساتھ تجارتی تبادلے کے حجم کو 15بلین ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں،ترکیہ کے صدر نے غزہ میں امداد پہنچانے میں مصری کردار کو سراہا اور کہا کہ غزہ میں امداد پہنچانا ہمارے لیے ایک ترجیح ہے۔ ہم غزہ میں پیشرفت کے حوالے سے مصر کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ غزہ میں انسانی المیہ السیسی کے ساتھ میری بات چیت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ ہم غزہ کی تعمیر نو میں مصر کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی