تھائی لینڈ میں واقع ایک شپ یارڈ پر موجود آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم آٹھ مزدور لا پتہ ہو گئے،مقامی میڈیا کے مطابق کانچا نابوری نامی صوبے سے وابستہ موانگ میں موجود ایک شپ یارڈ پر مرمت کے لیے موجود آئل ٹینکر میں اچانک دھماکہ ہو گیا،اس دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود آٹھ مزدور لا پتہ ہو گئے،حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی