i بین اقوامی

طالبا حکومت میں پہلی بار مکمل طور پر خواتین کے پینل کی براہ راست نشریات میں شرکتتازترین

March 10, 2023

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر افغان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار مکمل طور پر خواتین کے پینل نے براہ راست نشریات کی، جس کی میزبان بھی خواتین تھیں اور مہمان بھی خواتین تھیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں خواتین پر کئی پابندیاں عائد کی گئیں، ایسے میں کئی خواتین صحافیوں اور اینکر پرسنز نے ملازمت چھوڑ دی یا پھر پس پردہ کام کرنے لگیں،رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کی سروے رپورٹ کے مطابق 2021میں افغان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ برس کے دوران 75فیصد خواتین صحافیوں نے ملازمت چھوڑ دی تھی،امسال عالمی یوم خواتین کے موقع پر افغان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار خواتین نے براہ راست نشریات کے دوران اپنے حقوق پر کھل کر بات کی،افغان نشریاتی ادارے نے براہ راست نشریات کے لئے مکمل طور پر خواتین پر مشتمل پینل کو دعوت دی، اس پروگرام میں مہمان بھی خواتین ہی تھی جنہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا،پروگرام میں شامل 3خواتین پینلسٹ اور 1موڈیریٹر نے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا، انہوں نے پروگرام کے دوران اسلام میں خواتین کا مقام اور ان کے حقوق کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی،پینل میں شامل صحافی عاصمہ خوگیانی نے کہا کہ اسلامی نقطہ نظر سے عورت کو کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے کے حقوق حاصل ہیں،پینلسٹ میں شامل سابقہ پروفیسر زکیرہ نبیل نے کہا کہ خواتین سیکھنے اور کام کرنے کے طریقے تلاش کرتی رہیں گی، آپ چاہیں یا نہ چاہیں خواتین اس معاشرے کا حصہ ہیں اور رہیں گی۔ اگر اسکول میں تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں تو وہ گھر پر علم سیکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی