i بین اقوامی

طالبان حکومت اب بھی عالمی تنہائی کا شکار ہے، افغان وزیر خارجہتازترین

September 08, 2022

افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ اگر چہ اگست 2021میں امریکی انخلا کے بعد کابل میں اقتدار پر قبضہ کیے ہوئے ایک سال گزر چکا ہے تاہم طالبان حکومت اب بھی عالمی تنہائی کا شکار ہے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی سطح پر کاروبار اور تجارت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،یہ ایسے ہی کام کرتی ہے جیسے اسے عالمی سطح پر سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی