i بین اقوامی

طیارے کی خرابی،بلنکن کی سوئٹزر لینڈ سے واشنگٹن روانگی تاخیر کا شکارتازترین

January 18, 2024

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے طیارے میں خرابی کے سبب ان کی سوئٹزر لینڈ سے واشنگٹن روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی،عالمی میڈیاکے مطابق انٹونی بلنکن روانگی کے لیے ڈیووس سے زیوریخ پہنچے تھے،زیوریخ میں بلنکن کے بوئنگ طیارے میں تکنیکی خرابی سامنے آگئی، طیارے میں خرابی پر بلنکن کو دوسرے طیارے کا انتظار کرنا پڑا،بلنکن کے ساتھ دیگر امریکی عہدیداروں کو کمرشل پروازوں سے واپسی کے لیے کہا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی