پاکستان کے ہاتھوں اپنے جہاز گروانے کے بعد بھارت کی معیشت بھی زمین بوس ہوگئی ہے۔ بدھ کی صبح بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ممبئی کے ایک بڑے بینک کے کرنسی ٹریڈر نے کہا کہ مارکیٹ میں احتیاط اور خوف کی فضا ہے اور اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو بھارتی معیشت پر دبا ئو میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ صورتحال کے پیش نظر سب کی نظریں خبروں پر مرکوز ہیں۔اس حوالے سے بھارتی ریزرو بینک (RBI) کے ممکنہ اقدامات کی بھی توقع کی جا رہی ہے تاکہ کسی بڑی مالیاتی بدنظمی سے بچا جا سکے۔ تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی رہی تو بھارتی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہے۔ اے این زی بینک کے ایف ایکس ماہر دھیرج نم نے کہا کہ ریزرو بینک کو آج جارحانہ انداز میں مداخلت کرنی پڑے گی تاکہ روپیہ کی گراوٹ پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت نے پہلے پاکستان کے خلاف جارحیت کو مالیاتی خطرہ نہیں سمجھا، مگر اب وہ خود اسی جنگی حکمت عملی کے بوجھ تلے دبنے لگا ہے۔ دوسری جانب بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ گر سکتی ہے بلومبرگ کیمطابق موجودہ کشیدگی کے وقت عالمی منظر نامہ پہلے جیسا نہیں ہے،امریکا اور چین کی شمولیت سے صورتحال پہلے سے مختلف ہوسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی