i بین اقوامی

تہران کے گاندھی ہسپتال میں خوفناک آتشزدگیتازترین

January 26, 2024

ایران کے دارالحکومت تہران کے گاندھی ہسپتال میں خوفناک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی سے مریضوں کو فوری طور پر دیگر مراکز صحت منتقل کیاگیا ، فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ علاقے کو آمدورفت کے لیے بند کردیاگیا،ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی