بھارتی وزارت خارجہ نے تہران میں موجود بھارتی شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں موجود کچھ بھارتی طلبہ کو جاری تنازع کے پیشِ نظر حفاظتی طور پر شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ بھارتی شہریوں کو آرمینیا کی سرحد کے ذریعے ایران سے نکلنے میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی