i بین اقوامی

ترک فوج کے شام سے انخلا تک انقرہ کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہو سکتے، دمشقتازترین

January 16, 2023

شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ ترکیہ کو ہمارے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے قبل شام میں موجود اپنی فوج نکالنا ہو گی،المقداد نے دمشق میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ ترک فوج کو ہٹائے بغیر ترکی کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی پر بات کرنا ممکن نہیں ہے۔المقداد نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد اور ترک قیادت کے درمیان کسی بھی ملاقات کا انحصار تنازع کی وجوہات کو دور کرنے پر ہے، عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترک صدارت کے قریبی مشیر ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ شام میں ترک فوجی آپریشن شروع کرنا کسی بھی وقت ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شام میں سیاسی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے،قالن نے کئی غیر ملکی میڈیا اداروں کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ترکیہ شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی