ترک صدر طیب اردگان اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردگان اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے درمیان رابطے میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترک صدر نے برطانیہ کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو فلسطینی ریاست سے متعلق بیان پر مبارکباد دیتا ہوں، کیئر سٹارمر کا فلسطین کے لئے بیان قابل تحسین ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ، فرانس، کینیڈا، پرتگال اور مالٹا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی