ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کو تیزرفتاری کا چالان کردیا گیا ۔ عالیم میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر نے انقرہ کے قریب ہائی وے پر گاڑی چلاتے ویڈیو شیئر کی جس میں گاڑی کا کانٹا دوسو پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ دیکھ کر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل آنے کے بعد وزیر کو دوسواسی ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ عبدالقادر نے چالان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی اور آئندہ زیادہ محتاط رہنیکا وعدہ بھی کیا۔ اس واقعے نے آن لائن بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کروائی، ناقدین نے وزیر کے فیصلے پر سوال اٹھائے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کہ محترم وزیر، میں حقیقی طور پر متجسس ہوں کہ کیا آپ کی ٹیم میں ایک بھی ایسا شخص نہیں جو کہے کہ آپ نے اس ویڈیو میں رفتار کی حد سے تجاوز کیا، اسے شیئر کرنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی